پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 30 کروڑروپے جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 29 کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 58کروڑ18 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔حکومت نے 16کروڑ66لاکھ،ٹیسٹنگ یبارٹری اسلام آباد کیلئے 6کروڑروپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔