ایس پی آئی انشورنس کی کریڈٹ ریٹنگ اور مستحکم آؤٹ لک برقرار

ایس پی آئی انشورنس کی کریڈٹ ریٹنگ اور مستحکم آؤٹ لک برقرار

  

لاہور(پ ر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی(PACRA) نے گزشتہ روز جاری کئے جانے والے ریٹنگ اعلامیے میں ملک کی ممتاز ترین انشورنس کمپنی ایس پی آئی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی کریڈٹ ریٹنگA پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی ریٹنگA کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے اعلیٰ مالی و انتظامی کارکردگی، کلیمز کی بروقت اور بیمہ صارفین کے اطمینان کے مطابق ادائیگی،مضبوط مالی پوزیشن، ذمہ داری ادا کرنے کی صلاحیت اور رسک برداشت کرنے کی اہلیت کی بنیاد پر کیا گیا۔اس حالیہ تجزیے کے دوران کمپنی کے ذمیمہ نویسی نتائج مارکیٹ میں عمدہ کارکردگی اور مستحکم ری انشورنش معاملات کو پرکھا گیا۔ پیکرا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مارکیٹ اور صنعت میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، کمپنی نہایت احتیاط کے ساتھ ذمیمہ نویسی نتائج حاصل کر رہی ہے، جس سے کمپنی کے رسک پروفائل کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملی ہے۔ ایس پی آئی انشورنس کے چیف ایگزیکٹومیاں شاہد نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجود ملکی حالات میں معاشی سرگرمیاں گراوٹ کا شکار ہیں۔اِن حالات میں بھی ہماری کمپنی بیمہ صارفین کو بیمہ کا بھرپور تحفظ فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس پی آئی انشورنس کمپنی اپنی بیمہ سروسز کے اعلیٰ معیار اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسیوں اور نئے رجحانات کی وجہ سے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

مزید :

کامرس -