لاہور چیمبر نے کورونا وائرس کیخلاف انفکیشن سسٹم نصب کردیا
لاہور(کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کا پہلا چیمبر بن گیا ہے جس نے کروناوائرس کے خلاف سٹیٹ آف دی آرٹ ڈس انفیکشن سسٹم نصب کردیا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے سسٹم کا افتتاح کیا جبکہ سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد محمد ارشد بھٹی، غلام سرور ملک اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ڈس انفیکشن سسٹم کی تنصیب لاہور چیمبر کی ان کاوشوں کا حصہ ہے جو وہ کروناوائرس سے نجات کے لیے کررہا ہے، لاہور چیمبرنے اپنی نوعیت کا یہ واحد قدم اٹھایا ہے، اس سسٹم سے کروناوائرس کو ختم کرنے اور ممبران کی صحت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے خلاف جنگ سب کو مشترکہ طور پر لڑنا اور جیتنا ہوگی۔