ای او بی آئی پنشن میں فی الفوراضافہ کیا جائے، صاجنرادہ عبادت کریم

ای او بی آئی پنشن میں فی الفوراضافہ کیا جائے، صاجنرادہ عبادت کریم

  

 ٹوپی(نامہ نگار) موجودہ حکومت نے پہلے ای او بی آئی کی پینشنئرز کی پینش میں 2دوہزار روپے اضافہ کیا اور بعد میں ملنا بند ہو گیا حکومت عید سے پہلے ڈبل پینشن دینے کا وعدہ بھی پورا کریں ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ عبادت کریم نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہماری پیشن میں دوہزار روپے کا اضافہ کیا جس سے ہمارا پینشن6500سے بڑھ کر8ہزار پانچ ہو گیا اور ہم نے ایک ماہ وہ پینشن 8500 روپے وصول بھی کیا پھر اعلان ہوا یہ کہ پینشن اب 12500روپے کری دی گئی ہے لیکن اگلے ماہ وہ پیشن بارہزار پانچ سو روپے کی بجائے کم ہو کر 6500 روپے دی گئی انہوں نے اس پر سخت تشویش کا اظہار کرکے عمران خان حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہم پر رحم کھا کر نہ صرف ہمیں وہ12500روپے پیشن بحال کیاجا ئے بلکہ عید سے پہلے ڈبل پیشن دینے کا وعدہ پورا کرکے ہمیں وہ25ہزار روپے پیشن دیا جائے تاکہ ہماری زندگی بھی آسان بن جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -