تیمرگرہ میں واپڈا یونین کا احتجاجی مظاہرہ

  تیمرگرہ میں واپڈا یونین کا احتجاجی مظاہرہ

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) عید بونس نہ ملنے پراور دیگر مطالبات منظور نہ ہونے پرواپڈا ہائیڈرو الیکٹر ک یونین تیمرگرہ میں احتجاجی مظا ہرہ کرکے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرہ سے واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کے، ڈویژنل چئیرمین حضرت فقیر، زونل سیکرٹری یوسف خان، ڈویژنل سیکرٹری سالم گل، وائس چئیرمین داو ود حاجی، جائنٹ سیکرٹری عالمگیر خان، ڈپٹی سیکرٹری عیان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال واپڈا ملازمین کو عید بونس مل رہا تھا لیکن موجودہ حکومت نے تاحال واپڈا ملازمین کے لئے عید بونس کا اعلان نہیں کیا جس کیو جہ سے واپڈا ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ واپڈا کے ملازمین کو رونا کے اس وباء میں فرنٹ لائن پر ہے اوربغیر کسی وقفے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی اور کو رونا کے اس وباء میں اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں رہے ہیں لیکن حکومت واپڈا ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے انھوں نے کہا کہ فوری طو رپرواپڈا ملازمین کے بچوں کو سن کوٹہ پر بھرتی کی جائے اور سٹاف کی کمی کو دور کریں اور ملازمین کو جلد از جلد عید بونس کی ادا ئیگی یقینی بنایا جائے بعد ازاں مظاہرین نے پر امن طور پر منتشر ہوگئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -