کنٹرول لائن، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سکول ٹیچر جاں بحق

کنٹرول لائن، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سکول ٹیچر جاں بحق

  

مظفرآباد(این این آئی)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اْس پار سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک خاتون سکول ٹیچر جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے عباس پور سیکٹر پر شیلنگ میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، گاؤں پولاس کاکوٹا میں شام 6 بجکر 45 منٹ پر عثمان حفیظ کی بیوی شازیہ بی بی افطار کی تیاریوں میں مصروف تھی کہ ایک شیل ان کے گھر کے کچن میں آگرا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ عباس پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون صحافی سائرہ یوسف چغتائی نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ایک نجی سکول میں ٹیچر تھی اور ان کی شادی کو بمشکل 2 سال ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ خاتون کو پولاس کاکوٹہ گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا۔

بھارتی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -