ہنگو، واپڈاملازمین کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ہنگو، واپڈاملازمین کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

  ہنگو(بیورورپورٹ) پیسکو ہنگو ڈویژن کے ملازمیں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ،مظاہرین کی مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی،حکومت واپڈا ملازمین کے جائز مطالبات پر بھی پس وپیش سے کام لے رہی ہے،واپڈاکے محنت کش کس آزمائش سے گزر کر فرائض انجام دے رہے ہیں اس کا کوئی ادراک نہیں کر رہا، پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے پلیٹ فارم پر محنت کشوں کا اتحاد حکومتی رویے کو تبدیل کرنے پر مجبور کر دے گا،بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ڈویثزنل چیر مین جاوید حسین بنگش اور دیگر کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ملک کے کونے کونے،شہر شہر کی طرح پیسکو ہنگو ڈویژن کے ملازمیں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں بھر پور احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈویژنل چیر مین ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے ڈویژنل چیر مین جاوید حسین بنگش، اورڈویثزنل سیکریٹری فرخ سیر نے کی۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید اور جذباتی نعرے بازی کی۔مظاہرے کے شرکا نے کورونہ وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی ایس او پیش پر عمل کرتے ہوئے ماسک اور گلوز کا بھی استعمال اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل چیر مین ہائیڈرو یونین جاوید حسین بنگش،جنرل سکریٹری فرخ سیر،دیگر عہدیداروں اسحاق اورکزئی،عثمان علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بارہا ہمیں ہمارے مطالبات کی۔منظوری کے وعدے کیے مگر ہمارا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔ڈویثزنل چیر مین جاوید حسین بنگش نے کہا کہ سٹاف کی کمی،بھرتیوں میں تاخیر،ٹی اے آف سے ویجز،میڈیکل الاونسز کے بقایاجات کی عدم ادائیگی ر مزید خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ سب جائز مطالبات ہیں ہم حکومت سے بھیک نہیں بلکہ اپنے جائز حقوق مانگ رہے ہیں اسی لیے آج پورے پاکستان میں ہمارے محنت کش احتجاج کر رہے ہیں۔ڈویثزنل چیر مین ہائیڈرو یونین جاوید حسین،ڈویثزنل سکریٹری فرخ سیر اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔پہلے ہی وہ مسائل کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے اور مزید احتجاج کی متحمل نہیں ہو سکتی۔اس کیے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہیں کہ بلا تاخیر واپڈا ملازمین کے مطالبات کی۔منظوری کے احکامات جاری کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -