حکومت کورونا وائرس کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    حکومت کورونا وائرس کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تدارک کے لئے روزانہ کی بنیاد پر موثر اقدامات کر رہی ہے۔وہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کی ہیلپ لائن سنٹر 1166 کے دورے کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ معاون خصوصی نے عوام پر زور دیا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عملے کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو موثر طور پر روکا جا سکتا ہے۔ ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کو جامع اور موثر ا?گاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہیلپ لائن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -