حکومت کا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

      حکومت کا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

  

ا سلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 'میں آج دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کررہا ہوں۔معاون خصوصی اطلاعات نے مزید کہا کہ 'یہ پاکستان کی تمام نسلوں کیلئے ایک تاریخی خبر ہے اور ساتھ ہی یہ ہماری معیشت کیلئے بھی ایک مثبت محرک ثابت ہوگا جس سے نہ صرف 16 ہزار 500 ملازمتیں پیدا ہوں گی بلکہ 4 ہزار 500 میگا واٹ بجلی بھی پید اہوگی۔عاصم باجوہ نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے 12 لاکھ ایکڑ کی زرعی اراضی بھی سیراب ہوگی جبکہ تربیلا ڈیم کی زندگی 35 برس مزید بڑھ جائے گی۔

دیامیر بھاشا ڈیم

مزید :

صفحہ اول -