ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے سکریننگ سسٹم کا جائزہ لیا

  ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے سکریننگ ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا پارلیمنٹ ہاوس کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے گیٹ نمبر ایک اور پانچ پر سکریننگ سسٹم کا جائزہ لیا۔ پیر کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے پارلیمنٹ ہاوس کی پارکنگ میں قائم کرونا ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ، عملے اور میڈیا سمیت سب کے کرونا ٹیسٹ یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کرونا لیب ملازمین کو ہدایت کی کہ کرونا ٹیسٹ کرانے کے لئے کسی کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا ٹیسٹ لیب آنے والے سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

ڈپٹی سپیکر

مزید :

صفحہ اول -