سعودی عرب معاشی بحران کاشکار، 60ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

سعودی عرب معاشی بحران کاشکار، 60ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ریاست تیل کی کم قیمتوں اور کورونا کی وجہ سے معاشی بحران کے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کو 3 گنا بڑھائے گی اور شہریوں کو ماہانہ ادائیگی روک دے گی۔وزیر خزانہ محمد الجدان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رہائشی الاؤنس کو جون 2020 سے روک دیا جائے گا اور یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا جائے گا۔ ملک 60 ارب ڈالر قرض لے گا تاکہ بھاری بجٹ خسارے کو پورا کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر خام مال کی مانگ کی مانگ میں کمی آئی ہے اور تیل سے آمدنی میں ’زبردست کمی‘ کے دوران ریاستی مالیات کو تیز کرنے کے لیے یہ اقدامات ضروری تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تیل پر انحصار کرنے والی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے ایک مصلحت پسند اصلاحاتی پروگرام کے حصے کے طور پر متعارف کروائے جانے والے بڑے سرکاری منصوبوں پر اخراجات ’منسوخ، توسیع یا ملتوی‘ کر رہی ہے۔الجدعان نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ دنیا اس وقت ایسے بحران کا سامنا کر رہی ہے جس کی جدید تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ غیر یقینی صورت حال کا احساس، اس کی مدت کو جاننے میں دشواری اور روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی پیش رفت ایسے امور ہیں جو حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چوکنا اور بیدار رہ کر ان س نمٹے۔ ساتھ ہی مناسب وقت پر مناسب اقدامات اور فیصلے کیے جائیں۔سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مصلحت عامہ اور شہریوں اور مقیمین کی حفاظت اور بنیادی ضروریات اور مطلوبہ طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سعودی وزیر کے مطابق جو نئے اقدمات کیے گئے ہیں خواہ ان میں تکلیف بھی ہو، یہ تمام تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، یہ مالی اور اقتصادی استحکام برقرار رکھنے کے واسطے مفید ہوں گی۔ اس میں وطن اور ہم وطنوں کا مفاد ہے۔دوسری جانبسعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکو نے پٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد کمی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔عرب ٹی وی نے بتایا کہ آرامکو کی طرف سے جاری کردی قیمتوں کے نئی شیڈول کے مطابق پٹرول 91: 0.67 ریال فی لیٹر جو پچھلے مہینے کی نسبت 49 فیصد کم جبکہ پٹرول 95: 0.82 ریال فی لیٹر قیمت پچھلے مہینے کی نسبت 44 فی صد کم کر دی گئی۔آرامکو نے بتایا کہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ توانائی اور آبی مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹ کرنے کے عمل کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔

سعودی عرب

مزید :

صفحہ اول -