لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) کئی علاقوں میں ڑالہ باری بھی ہوئی۔ پنجاب، شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں مزید بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جہلم، پنڈادنخان، منڈی بہاء الدین، پھالیہ، مریدکے، دریا خان، داؤد خیل اور صوابی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل جم کر برسے۔مظفرگڑھ اور کوٹ چھٹہ میں بارش کے ساتھ ڑالہ باری بھی ہوئی۔ لاہور میں رات کے وقت آندھی اور گرد آلود ہواؤں نے فضا کو آلودہ کئے رکھا۔موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وسطی اور جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
موسلا دھار بارش