آئی پی پیز سے متعلق وفاقی وزیر عمر ایوب سے منسوب خبریں بے بنیاد ہیں،پاور ڈویژن

آئی پی پیز سے متعلق وفاقی وزیر عمر ایوب سے منسوب خبریں بے بنیاد ہیں،پاور ...

  

اسلام آباد (آن لائن)پاور ڈویژن کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ آئی پی پیز سے متعلق وفاقی وزیر عمر ایوب سے منسوب مختلف چینلوں پرچلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں،بے بنیاد اور بغیر تصدیق تبصروں کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان یا انکے زیر کفالت کسی بھی فرد کا کسی بھی انڈپنڈنٹ پاور پلانٹ (آئی پی پیز) میں کوئی شیئر ہولڈنگ ہے اور نہ ہی کوئی اکنامک مفادات ہیں،عمر ایوب خان کے تمام جائیداد اور دیگر کاروباری معاملات کے بارے جامع گوشوارے پہلے سے ہی الیکشن کمیشن میں جمع ہیں۔ کوئی بھی ان سے متضاد دعوی یا بیان بالکل بے بنیاد اور کسی بھی حقیقت کے بغیر ہوگا،کچھ میڈیا کے اینکرز نے اپنے مفروضات اور بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے غلط دعوے کئے ہیں جو کہ سراسر غلط ہیں۔اگر کسی بھی میڈیا چینل اور فرد نے بغیر ٹھوس ثبوت بے بنیاد الزامات لگائے ہیں وہ اس فرد یا میڈیا چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

پاور ڈویژن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -