نیب ری انکوائری کیخلاف چودھری برادران کی درخواست پر نیا ڈویژن بنچ آج سماعت کریگا

نیب ری انکوائری کیخلاف چودھری برادران کی درخواست پر نیا ڈویژن بنچ آج سماعت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم خان نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی 19سال بعد دوبارہ انکوائری کھولنے کے خلاف دائر چودھری برادران کی درخواستوں کی سماعت کے لئے نیا ڈویژن بنچ تشکیل دے دیاہے،مسٹر جسٹس سیدشہباز علی رضوی اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل نیا ڈویژن بنچ آج 12مئی کو ان درخواستوں سماعت کرے گا۔اس سے قبل مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 7مئی کو ان درخواستوں کی سماعت کی تھی جہاں درخواست گزاروں کے وکیل طاہر نصر اللہ وڑائچ نے مسٹر جسٹس فاروق حیدر کی بنچ میں شمولیت پر اس لئے اعتراض کیا تھا کہ فاضل جج ماضی میں چودھری برادران کے وکیل رہ چکے ہیں،اس اعتراض کے بعد مسٹر جسٹس فاروق حیدر کی طرف سے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی گئی،اب ان درخواستوں کی سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دیا گیاہے۔حکومت کے اتحادی مسلم لیگ (ق)کے رہنما ؤں سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی اورسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی طرف سے دائران درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب کو 19سال پرانی اور بند کی جانے والی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں،آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کے اقدام کوغیرقانونی قرار دیا جائے۔

نیا بینچ

مزید :

صفحہ اول -