تاجراتحاد کا ایس او پیز کی آڑ میں تنگ کرنے کیخلاف احتجاج

تاجراتحاد کا ایس او پیز کی آڑ میں تنگ کرنے کیخلاف احتجاج

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبرپختونخوا نے ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے ایس او پیز کی آڑ میں تاجروں کو تنگ کرنے اور دکانیں بند کروانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں احتجاج کا عندیہ دیا ہے اس حوالے سے تاجر اتحاد خیبرپختونخوا کے صدر مجیب الرحمن نے کہا کہ گزشتہ روز تو حکومت کی جانب سے تاجروں کو دکانیں کھلنے کی اجازت دی گئی اور بازار بھی کھل گئے تاہم پشاور صدر کے مختلف بازاروں میں ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرانے کے بہانے انتہائی تنگ کیا جن کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاون کی وجہ سے تقریبا ڈیرھ مہینہ دکانیں بند رہیں اور اس کے علاوہ پشاور کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں پہلے ہی سے بدامنی اور نامساعد حالات کی وجہ سے خراب ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے تنگ کیا جارہا ہے جس سے وہ روزگار چھوڑنے پر مجبور ہیں بازاروں کی طویل بندش کی وجہ سے لاک ڈان خاتمے کے پہلے دن رش رہا جس کو کنٹرول کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ دکانداروں کو تنگ کرنے کی بجائے ان کیلئے ٹیکسز کی معافی کیلئے اقدامات کرے کیونکہ بازاروں کی بندش کی وجہ سے ان کا بہت نقصان پہنچ چکا ہے تاہم مزید نقصانات وہ برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تنگ کرنے کی بجائے دکانداروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنا کردارادا کرنے ورنہ تمام تاجروں کی جانب سے پشاور صدر سمیت مختلف علاقوں میں شدید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور کسی بھی نقصان کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -