فرض کی ادائیگی کیلئے جان نچھاور کرنیوالوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے: شہباز شریف

فرض کی ادائیگی کیلئے جان نچھاور کرنیوالوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے: شہباز ...

  

اسلام آبا د(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میجر محمد اصغر کی شہادت پر کہا ہے کہ ہمارے بہادر بیٹے اور بیٹیاں فرض کی ادائیگی کیلئے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ افواج پاکستان، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مشکل حالات میں نظر آنے اور نہ آنیوالے دشمنوں سے قوم کو بچانے کیلئے برسرِپیکار ہیں۔ میجر محمد اصغر کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتاہوں۔اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -