عوام کا حوصلہ بڑھانے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہو گی: شبلی فراز
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ”ماسک سب کیلئے“مہم کا اجراء کر دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے دی چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان پانچ ملین ماسک تقسیم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ اقدام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا مظہر ہے،ماسک کیساتھ ساتھ دستانوں کے استعمال کو بھی فروغ دیا جانا چاہئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کیپ کی جانب پانچ ملین ماسک تیار کر کے ملک کے طو ل و عرض میں تقسیم کرنے کی کاوش کو سراہتا ہوں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کی طرف جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے وسائل محدود ہیں،ہمیں احتیاط کرکے نہ صرف اپنا خیال رکھنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب نے ایک مٹھی ہوکر اس وباء کو شکست دینی ہے۔ علاوہ ازیں ایک وفاقی وزیر اطلا عات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے ہمیں عوام کا حوصلہ بڑھا نے اور احتیا طی تدبیر سے متعلق آگاہی پید اکرنی ہے۔ وفاقی وزیر اطلا عات و نشریا ت شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وباکی صورتحال میں انفارمیشن افسروں کا کردار انتہائی اہم ہے ویڈیو کا نفرنس سے تما م وزارتوں کے پی آر او زسے گفتگو ہو ئی ۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ ہما ری اولین ترجیح ہے ہم نے ہر حال میں عوام کو آگاہی فراہم کر نی ہیں۔
شبلی فراز