ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مس جسٹس عائشہ ملک نے چونگی کی رہائشی ثمینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اراضی کی فرد ملکیت کی درستی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو درخواست دی،شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا،عدالتی حکم کے باوجود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے درخواست پر موقف سن کر فیصلہ نہیں کیا،استدعا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوٹس جاری