1ارب 80لاکھ ڈالر کے قرضے ری شیڈول ہوئے: عبدال حفیظ شیخ

      1ارب 80لاکھ ڈالر کے قرضے ری شیڈول ہوئے: عبدال حفیظ شیخ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے جرمنی کے سفیر برنارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بیریٹی اور اقتصادی کونسلر انائیس بوائیٹیر کے ہمراہ ملاقات کی۔جس میں کورونا وائر س کے ملکی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات اور کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ وباء سے پہلے پاکستان کی ترقی کی شرح تین فیصد تک تھی، موجودہ صورتحال کے تناظر میں منفی ایک سے ایک اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مستحق طبقے کے تحفظ کیلئے احساس پروگرام کے تحت کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔جرمنی اور فرانس کے سفیروں نے جی 20 ممالک کی جانب سے قرض وصولی معطل کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے قرضوں سمیت اب تک کل ایک ارب اسی لاکھ ڈالر کے قرضے ری شیڈول کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی مزید قرضوں کی منصوبہ بندی کرے گا اور نئے قرضے صرف پرانے قرضوں کو اتارنے کیلئے لئے جائیں گے۔

قرضے ری شیڈول

مزید :

صفحہ اول -