شہباز شریف ”بزدل اعلٰی“ ہمت کریں اور کورونا کیخلاف میدان میں آئیں: فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف ”بزدل اعلٰی“ ہمت کریں اور کورونا کیخلاف میدان میں آئیں: فیاض ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے قومی اسمبلی اجلاس میں نہ جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے انھیں ”بزدل اعلیٰ“قرار دیدیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا سے لڑنے کا نعرہ لگا کر پاکستان آئے لیکن عالم یہ ہے کہ جس دن سے پاکستان آئے، ایک کمرے میں قید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جیسا بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا۔ ان کی لندن سے واپسی کا کوئی فائدہ ہے نہ ان میں کمرے سے باہر نکلنے کی جرات ہے، وہ ہمت کریں اور کورونا کے خلاف میدان میں آئیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اجلاس کا مطالبہ کیا اور اپوزیشن لیڈر نے ہی چھٹی لے لی۔ کسی بزدل کو حکمرانی یا کسی سیاسی جماعت کی قیادت کا کوئی حق نہیں ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -