عمران فاروق قتل کیس، تینوں ملزمان کے حتمی بیانات جیل میں قلمبند کرنے کا فیصلہ

عمران فاروق قتل کیس، تینوں ملزمان کے حتمی بیانات جیل میں قلمبند کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں تینوں ملزمان کے حتمی بیانات جیل میں ہی قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان کے بیان کے لیے 13 مئی کی تاریخ مقرر کر دی،خالد شمیم، محسن اور معظم علی سے تحریری جواب پر جج کے سامنے دستخط لئے جائیں گے،کورونا کے باعث جیل سے ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا تھا،ملزمان کی عدم پیشی کے باعث عمران فاروق قتل کیس حتمی مراحل پر التوا کا شکار تھا،عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے شواہد مکمل ہونے پر ملزمان کو تحریری سوالنامہ دیا تھا
عمران فاروق