طلبہ کو بغیر امتحانات پاس کرنے سے متعلق فیصلہ مؤخر، تعلیمی بورڈز نے وقت مانگ لیا وزارت کا اجلاس جمعہ کو پھر طلب

    طلبہ کو بغیر امتحانات پاس کرنے سے متعلق فیصلہ مؤخر، تعلیمی بورڈز نے وقت ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)طلبہ کو بغیر امتحانات پروموٹ کر نے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزارت تعلیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر کے تمام بورڈز کے چیئرمینوں نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وزارت تعلیم نے بورڈز سے سفارشات طلب کرلیں،تاکہ مشاورت کیساتھ حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔،اجلاس میں تعلیمی بورڈز نے سفارشات دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا جمعہ تک تمام سفارشات کو مکمل کر کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، تمام بورڈزامتحانات کینسل ہیں، کوئی ابہام نہیں، امپرومنٹ اور پرائیوٹ طلبہ سے متعلق فیصلہ جمعہ تک کیا جائیگا۔

فیصلہ موخر

مزید :

صفحہ اول -