چینی بحران کے تحقیقاتی کمیشن نے اسد عمرکو طلب کرلیا

چینی بحران کے تحقیقاتی کمیشن نے اسد عمرکو طلب کرلیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے والے کمیشن نے وفاقی منصوبہ بندی وزیراسد عمرکو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اسد عمر (آج)منگل کو چینی کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور چینی کمیشن اسد عمر کا بیان قلم بند کرے گا۔ اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مجھے اور وزیراعظم عمران خان کو چینی انکوائری کمیشن میں بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے چینی کے حوالے سے فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی سفارش پر کیا تھا، اگر کوئی سوال ہے تو وہ مجھ سے پوچھا جائے وزیراعظم سے نہیں۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -