پہلے بھی لاک ڈاؤن نام کا تھا کورونا سے عوام کو خود بچنا ہے

      پہلے بھی لاک ڈاؤن نام کا تھا کورونا سے عوام کو خود بچنا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ اس میں نرمی والی کونسی بات ہے اور یہ بتائیں کہ پہلے کو نسا یہاں پر کوئی کسی قسم کا کوئی لاک ڈاؤن تھا، پہلے بھی برا ئے نام لاک ڈاؤن تھا،اور اب انہوں نے یہ برائے نام لاک ڈاؤن بھی ختم کردیا ہے،جہاں تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کا تعلق ہے تواس کیلئے عوام کو خود ہی کچھ کرنا پڑیگا، حکومت ان کیلئے کچھ نہیں کرے گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں میڈیا سے پوچھنا چاہتا ہوں پنجاب میں پہلے کونسالاک ڈاؤن تھا؟ کیا اس سے پہلے اسی لاک داؤن میں نرمی نہیں تھی،کیا اس سے پہلے والے لاک ڈاؤن میں لوگ اسی طرح سے اپنا کاروبار نہیں کررہے تھے،اصل میں تو ابھی تک پی ٹی آئی کی حکومت کوئی واضح پالیسی تشکیل ہی نہیں دے سکی،اس نے آخر کرنا کیا ہے۔
چودھری منظور

مزید :

صفحہ اول -