لاک ڈاؤن میں نرمی ہو یا سختی، احتیاط عوام اور حکومت کی ذمہ داری

  لاک ڈاؤن میں نرمی ہو یا سختی، احتیاط عوام اور حکومت کی ذمہ داری

  

ملک کے ممتاز مذہبی رہنما اوردارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے سر براہ علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی ختم تو نہیں ہوا،اس لئے نرمی ہو یا سختی،ہم سب اس کی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے ہی اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں، لہٰذا عوام اور حکومت دونوں کی ہی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس وائرس کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا ہو نگی اور اپنی قوت بر داشت کے مطابق ہی بازاروں میں آنا ہو گا، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جو رش دیکھنے میں آیا،اس میں کہیں تو عوام نے ذمہ داری دکھائی مگر کہیں یہ احتیاطی تدابیر نظر انداز کی گئیں،جو کسی بھی طرح سے اچھی بات نہیں،احتیاط،احتیاط اور احتیاط ہی اس کا واحد حل ہے۔

راغب نعیم

مزید :

صفحہ اول -