لا ک ڈاؤن میں نرمی ضروری تھی،ایس او پیز پر عمل لازمی

  لا ک ڈاؤن میں نرمی ضروری تھی،ایس او پیز پر عمل لازمی

  

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر اور ایس او پیز طے کرکے کیا گیا ہے، امید کرتے ہیں کہ اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے،ہم لوگوں کو بھوکا نہیں مار سکتے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کو عوام نے خوش آمدید کیا ہے،لوگوں نے اپنی ضروریات کے مطابق خریداری کرنا تھی، ہمارا مذہبی تہوار عید آنیوالا ہے، لوگوں نے اس حوالے سے اپنی شاپنگ کرنی تھی، اسلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا ضروری ہو گیا تھا، تاجر اور عوام ایس او پیز پر عمل کریں گے،تو کورونا پھیلے گا نہیں،بلکہ ہم اس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اعجاز چودھری

مزید :

صفحہ اول -