سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کا حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

  سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کا حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر آج سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم ندیم اسلم چوہدری نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں مختلف فیکٹریوں کے دورے کئے جن میں راکاپوشی فیکٹری،ہمدرد لیبارٹری وقف پاکستان، محسن میچ فیکٹری، رائل پی وی سی پائپ، اولڈ لیبر کالونی حیات آباداور مشرف لیبر کالونی بھی شامل تھیں۔ سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے دورے کے دوران فیکٹریوں میں مختلف شعبوں کا معائنے بھی کئے۔ اورحفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔کورونا وائرس کی پیش نظر ان کوانہوں نے جاری احتیاطی حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کرنے کی مزید ہدایت کی کہ اس سلسلے میں درپیش مسائل اور مشکلات اور مسائل سے بھی انہیں آگا ہ کریں تاکہ بہتر انداز میں ان کا ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے طرز زندگی کو بدل کر کرونا وائرس کے خلاف متحد ہو کر اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ فیکٹری مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت مزدوروں کے حقوق اور ان کی جانوں کے بہتر تحفظ کیلئے موٗثر اقدامات اٹھا رہی ہے لہذا مالکان کو بھی چاہیےے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاوٗکے سلسلے میں حکومت کی طرف سے جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں جن میں ماسک کا استعمال، صفائی ستھرائی، ہاتھوں کا دھونا، سینٹائزر کا استعمال، واش رومز کی صفائی شامل ہیں کو یقینی بنائیں اور مزدور طبقہ کی رہنمائی آگاہی کیلئے آسان اردوالفاظ میں حفاظتی تدابیرنمایاں مقامات پر آویزاں کریں تاکہ ورکرز بھی اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بناسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -