کورونا سے ہلاک افرادکی قبرستانوں میں تدفین کیخلاف درخواست پر سرکاری وکیل کا جواب داخل

کورونا سے ہلاک افرادکی قبرستانوں میں تدفین کیخلاف درخواست پر سرکاری وکیل کا ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے الگ قبرستان مختص کرنے کی درخواست کا پنجاب حکومت نے جواب داخل کردیا،جس میں کہاگیاہے کہ تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کی جاتی ہے۔کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے متعلق بنائے گئے طریقہ کار پر عمل درآمد کیاجارہاہے،سرکاری وکیل جواد یعقوب نے درخواست خارج کرنے کی استدعا کی،مسٹر جسٹس شکیل الرحمن خان نے درخواست گزار شہری سید حسنین حیدر کو جواب الجواب داخل کرنے کی ہدایت کے ساتھ کیس کی مزید سماعت15مئی پر ملتوی کردی۔

جواب داخل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -