طویل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد نوشہرہ بازاروں کی رونقیں بحال

طویل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد نوشہرہ بازاروں کی رونقیں بحال

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)طویل لاک ڈاون میں نرمی کے بعد نوشہرہ کے بازاروں کی رونقیں بحال عوام نے ساکھ کا سانس لیا ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین، بچے دو ماہ کی قید کے بعد خریداری کے لئے بازاروں میں خریداری کرتے ہوئے دیکھے گئے دوکانداروں کے چہرے کھل گئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم دوکانداروں نے دو ماہ سے بند دوکانوں میں صفائی رنگ روغن کا کام شروع کر دیا طویل لاک ڈاون سے دوکانوں میں بیلوں اور چوہوں نے تباہی مچا رکھی تھی دوکانوں میں پڑا ہوا سامان چوہوں نے کاٹ کاٹ کر خراب کر دیا تاجر وں اور غریب دوکانداروں کا ہزاروں کا نقصان دوکانداروں نے بتایا کہ ایک طرف طویل لاک ڈاون کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا تھا اور جب دو ماہ کے بعد دوکانیں کھولیں تو رہی سہی کسر چوہوں نے پوری کر دی تھی حکومت غریب دوکانداروں کی مالی مدد کریں تاکہ ہم دوکاندار اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکے واضح رہے کہ طویل لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پہلے روز نوشہرہ جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کا زبردست رش رہا اور اب عوام کو آنے جانے میں دشواریوں کی بجائے آسانی ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -