ٹانک میں ڈپٹی کمشنر کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ

ٹانک میں ڈپٹی کمشنر کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپی کمشنرٹانک جناب محمد کبیرآفریدی نے ٹانک میں قائم قرنطینہ سنٹرز کے دورے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد کبیر آفریدی نے گزشتہ رات ڈاکٹر فھیم وزیر کے ہمراہ ٹانک میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے بنائے گئے مختلف قرنطینہ سنٹرز کے دورے کرکے حالات کا جائزہ لیا اور تمام تر سہولیات کی جانچ پڑتال کی اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ ہمیں اس ایمرجنسی صورتحال میں ہاتھ میں ہاتھ دے کہ چلنا ہے، اور اپنے ملک سے اس وباء کا مکمل قلع قمع کرنا ہے, ان کا کہنا تھا کہ یہ تبہی ممکن ہوگا جب ہم خود حفاظتی تدابیر اختیار کرکے دوسروں کو بھی عمل پیراہ ہونے کی ترغیب دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں، بنکوں اور خریداری کے وقت ہجوم نا بنائیں تاکہ سوشل ڈسٹنس کو برقرار رکھا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹانک ہیلتھ سٹاف، پولیس، پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -