ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت

ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت

  

 پشاور(کرا ئم رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے اشرف روڈ پر بم دھماکے میں زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کیلئے ان کے گھر گئے اور سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کی جانب سے انہیں نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس کی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بھی ملک و قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں اور جب صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی عروج پر تھی تو اس وقت سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی دہشتگردوں کا نشانہ بن چکے ہیں جس کو ہم کسی صورت بھی نہیں بھول سکتے کیونکہ انہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور وہ ہی ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی برے وقت میں اس دھرتی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے یہ ملک ہمارا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرینگے اور وطن عزیز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -