پشاور،خٹک الائیڈ کنسٹرکشن کمپنی جلوزئی کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور،خٹک الائیڈ کنسٹرکشن کمپنی جلوزئی کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)خٹک الائیڈ کنسٹرکشن کمپنی جلوزئی کے مالکان نے نثار گارڈن کی آڑ میں مذکورہ کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر کی مسماری پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کیخلاف دوسرے روز بھی پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت خٹک الائیڈ کنسٹرکشن کمپنی کے مالک مہناج علی کر رہے تھے جن کا کہنا تھا کہ چند روز قبل نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ اہلکاروں نے اے ڈی سی مس قرۃ العین وزیر کی نگرانی میں تجاوزات کیخلاف بے رحمانہ طریقے سے کریک ڈاؤن میں نثار گارڈن کی آڑ میں خٹک الائیڈ کنسٹرکشن کمپنی جلوزئی کے دفتر اور چوکیدار کے مکان کو مسمار کر دیا حالانکہ مذکورہ گارڈن، کمپنی دفتر اور چوکیدار کا مکان انکروچمنٹ حدود سے چار سو فٹ دور واقع ہے اور عدالت سے ہم نے سٹے آرڈر بھی لیا تھا جس سے کمپنی کے مالک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری اور کمشنر پشاور سے اس سلسلے میں تحقیقات کرانے اور مالکان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -