واپڈا ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ‘خانیوال روڈ بلاک

  واپڈا ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ‘خانیوال روڈ بلاک

  

ملتان (نیوز رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان کی کال پر ملتان سمیت جونبی پنجاب میں میپکو ملازمین نے یوم مطالبات منایا۔عید الفطر پر بونس کی ادائیگی،ڈیلی ویجز،پارٹ ٹائم ملازمین کو مستقل کرنے،میٹر ریڈنگ کیلئے کیمروں کی فراہمی،بکٹ کرین فراہمی، گرڈاسٹیشن سٹاف کو ڈینجر الاو?نس (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

کی فراہم،ترقی پانے والے ملازمین کی گھروں کے نزدیک تعیناتی،مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے،نئی بھرتیوں کی اجازت سٹاف کی کمی دور کرنے،معیاری حفاظتی ا?لات کی فراہمی، ایڈہاک ریلیف کو تنخواہوں میں ضم کرنے جیسے مطالبات کی منظوری کے لئے میپکو ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر،ریجنل سیکرٹری سجاد احمد بلوچ،مرکزی نائب صدر چوہدری محمد خالد،راشد یامین،مہر الطاف مہار،محمود امجد،مل تنویر، رانا محمد انور،رانا زاہد جاوید،رانا طیب،مختیار بخاری،شبیر گجر،شہباز بھٹی،اکرام الحق علوی،عاطف زیدی،شفاقت چوہدری،سلیم گیلانی،چوہدری محمد یونس،انصر عباس،عابد ریاض بھٹہ،حاجی ضرار،سمیت عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈ املازمین نے کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن میں کردار ادا کیا اور گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک کو روشن،منور رکھنے کے لئے فرائض کی ادائیگی کی۔عید الفطر کے موقع پر بونس واپڈا ملازمین کا حق ہے۔واپڈا ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو عیدالفطر کے بعد ملک گیر تحریک شروع کرنے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔مظاہرہ کے باعث خانیوال پر ٹریفک بلاک رہی،مظاہرہ میں زونل چیئرمین ہائیڈرو یونین رحیم یار خان عابد علیم کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

بلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -