لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب زیادہ سے زیادہ احتیاط‘جاوید اقبال بخاری

  لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب زیادہ سے زیادہ احتیاط‘جاوید اقبال بخاری

  

راجن پور، جام پور(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کی زیر صدرات کورونا وائرس،ڈینگی،گندم خریداری مہم، پرائس کنٹرول اور انسداد ٹڈی دل بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کا مطلب زیادہ احتیاط کرنا ہے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سورای (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔تمام دکان دار سینی ٹائزر اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔سماجی فاصلے کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2 پولیس اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آنے پر ان کو اپنے ہی گھروں میں ائسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ضلع بھر میں 11آئسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے باقاعدگی سے کلورین ملے پانی کا پبلک مقامات پر سپرے کیا جا رہا ہے۔سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے ڈینگی کے حوالے سے چیف آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی کو ہدایت کی کہ قبرستانوں اور ٹائر شاپس کو بھی ہاٹ سپاٹس میں شامل کیا جائے۔لیڈی ہیلتھ ورکرزکو گھر گھر بھیج کر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ضلع راجن پور ڈینگی فری ہے۔ بعد ازاں گندم خریدا ری مہم کے حوالے سے بتایا گیا کہ گندم خریداری مہم میں ضلع راجن پور نے پنجاب بھر میں سب سے پہلے اپنا ٹارگٹ مکمل کیا ہے جس پر سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے محکمہ خوراک کی کارکردگی کو سہراتے ہیں اور سیکریٹری خوراک کو را جن پور کے لئے تعریفی سند دینے کی سفارش کی۔مزید بتایا گیا کہ ٹڈی دل کے تدارک کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 15ہزار 2سو ایکٹر جبکہ زمین سپرے 49ہزار 4سوایکٹر پر کیا گیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں 23پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ڈیو ٹیاں تضویض کی گئی ہیں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دکان داروں کو3لاکھ 62ہزار روپے جرمانہ کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

جاوید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -