وزیر اعلیٰ کا متوقع دورہ‘ ڈیرہ غازیخان میں تیاریاں شروع‘ حنیف پتافی کا مختلف علاقوں کا معائنہ‘ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی جلد ڈیرہ غازی خان آمد متوقع ہے.مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیاانہوں نے کہاکہ(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
وزیر اعلی پنجاب جلد ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے جہاں وہ منصوبوں کا افتتاح اور نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔مشیر وزیراعلی نے چوک چورہٹہ، ٹیچنگ ہسپتال،سٹی پارک اور دیگر مقامات کا دورہ کیاڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود اور دیگر افسران ہمراہ تھے.دریں اثنا ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے دورہ کے سلسلے میں تیاریوں کو جلد حتمی شکل دی جائے.علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کو وزیر اعلی کے دورہ کے انتظامات کے سلسلے میں فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے وزیر اعلی کے دورہ کے سلسلے میں تمام محکمو ں کے سربراہان کے تحریری اجازت کے بغیر سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
حنیف پتافی