علاقے کی تعمیر ترقی اولین ترجیح‘ علمدار عباس قریشی

  علاقے کی تعمیر ترقی اولین ترجیح‘ علمدار عباس قریشی

  

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان)عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے, حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی نے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

اپنے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے حلقہ کی تمام میونسپل, ٹاؤن, ویلج کونسلوں میں امیدوار کھڑے کریں گے اور ان شاء اللہ کامیابی ہمارے گروپ کا مقدر بنے گی۔ اس موقع پر بصیرہ کی قریشی برادری نے ارشد قندرانی گروپ کو چھوڑ کر میاں علمدار اور امیدوار برائے چئیرمین ٹاؤن کمیٹی بصیرہ ملک فضل حسین کالرو کی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر ملک فضل حسین کالرو, عبدالوحید قریشی, ڈاکٹر عبدالغنی قریشی, فتح محمد قریشی, یامین قریشی, نذیر قریشی, عرفان غنی, قاری عبدالشکور دستی, فاروق قریشی, اختر قریشی, زاہد قریشی, عمر قریشی, عابد قریشی, طاہر قریشی, غلام عباس کونسلر, بلال قلندرانی, اصغر قلندرانی, غلام مرتضی قلندرانی, شکور بھٹہ, حافظ خالد قلندرانی ودیگر موجود تھے۔

علمدار قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -