علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی:عید کے بعد ورکشاپس شروع‘سٹوڈنٹس کو 13مئی تک ٹیوٹرز تک مشقیں پہنچانے کی ہدایت

  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی:عید کے بعد ورکشاپس شروع‘سٹوڈنٹس کو 13مئی تک ...

  

جام پور (نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ذیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ کے پرو گراموں کے مشقیں جمع کرانے کی اخری تاریخ 13مئی ہے۔ تمام امیدوار(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

اپنے نامزد ٹیوٹرز کو مقرہ تاریخ تک مشقیں بھجوائیں۔ تیس مئی تک داخلہ لینے کے طلبا کو کتب کی فراہمی مکمل ہو جائیگی۔ اوپن یونیورسٹی کے طلباء وطالبات امتحان دیں گے۔ عید الفطر کے بعد ورکشاپس اور امتحانی عمل شروع ہو گا۔ یہ بات ریجل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر قیصر عباس کاظمی واسٹنٹ رفیق احمد صابری کے ہمراہ جام پور میں ورکشاپ کے لیے سنٹر کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء طالبات کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوے اور ان کو تعلیم کے مواقع ان کی دیلز پر پر فراہم کرتے ہوئے جام پور۔ راجن پور۔ ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر علاقوں میں ورکشاپ اور امتحانی سنٹر قائم کیے جارہے ہیں۔ تمام طلباء اپنی مشقیں تیرہ مئی تک ٹیوٹرز تک پہنچا دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی عمل ملتوئی ہونے اور پروموٹ ہو نے کی افواوں میں کوئی صداقت نہ ہے۔ ان شاء اللہ عیدالفطر کے بعد امتحانی عمل کا شیڈول جاری کیے جانے امکاں ہے۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں دفتر سے رجوح کرکے مسلہ کا حل نکلوایا جاسکتا ہے۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -