صادق آباد، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سپیشل برانچ کا گرینڈ آپریشن، 10کروڑ مالیت ی گندم بر آمد

  صادق آباد، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سپیشل برانچ کا گرینڈ آپریشن، 10کروڑ مالیت ی ...

  

صادق آباد(نامہ نگار)جنوبی پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں‘ صادق آباد کے علاقہ ماچھکہ میں 9 مختلف پوائنٹس پراسیشل برانچ نے چھاپہ مار کہ10کروڑ مالیت کی گندم کی56ہزار بوریاں برآمد کر لیں محکمہ خوراک نے ذخیرہ شدہ اسٹاک قبضے میں لیکر پوائنٹس کو سیل کر دیا تفصیل کے مطابق کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ذخیرہ اندوزی کے خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

میں کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روزصادق آباد میں بھی اسپیشل برانچ نے گرینڈ آپریشن کیا ہے ماچھکہ کے 9 مختلف پوائنٹس پر چھاپہ مارکر ذخیرہ کی گئی گندم کی 56ہزار بوریاں برآمد کرلی ہیں جن کی مالیت 10کروڑ بتائی جارہی ہے اسپیشل برانچ کی صادق آباد میں اب تک کی یہ بڑی کاروائی ہے محکمہ خوراک نے ذخیرہ شدہ اسٹاک قبضے میں لے کر ان پوائنٹس کو سیل کردیا ہے جبکہ انچارج اسپیشل برانچ راو سعید کا کہناہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گئیں۔

چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -