خانقاہ شریف میں چھاپہ‘500کلو مضرصحت گوشت برآمد

    خانقاہ شریف میں چھاپہ‘500کلو مضرصحت گوشت برآمد

  

سمہ سٹہ(نامہ نگار) خانقاہ شریف میں پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولپور چھاپہ مار کر پانچ سو کلو مضر صحت گوشت برآمد کرلیا چیکنگ کے ناقص گوشت تلف کر دیا گیا گھر میں غیرقانونی مذبحہ خانہ قائم بیمار قریب المرگ مردہ جانوروں کا گوشت فریزر میں رکھا ہوا تھا رات کی تاریکی میں سپلائی موقع پر ایک قصاب گرفتار تھانہ سمہ سٹہ میں مقدمہ درج تفصیل کے مطابق خوفیہ اطلاع پر فوڈ اتھارٹی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

بہاولپور کے ویٹرنی اسسٹنٹ ڈاکٹر محمد عدیل منظور نے ناصرعباس ڈیری کیا اپنا لوجسٹ ثناء سیف فوڈ سیفٹی ٹریننگ آفیسر اور عبدالجبار جیلکس آفیسر کے ہمراہ گزشتہ رات11 بجے خانقاہ شریف گلی نمبر 3 یامین ہاؤس می قصاب محمد بلال ولد یامین محمد دانش والد یامین کے گھر چھاپا مار کر پانچ سو کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کرلیا 400 کلو گوشت فریزر میں رکھا ہوا تھا جبکہ 100 کلو گوشت ایک رکشہ میں لوڈ کرکے سپلائی کے لئے روانہ کر رہے تھے جو موقع پر چیک کیا تو انتہائی مضر صحت اور غیر معیاری پایا گیا جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا اور نہ ہی کوئی مذبحہ خانہ کی رسید اور نہ ہی محکمانہ لیسنس موجود تھا مضر صحت گوشت تحویل میں لے کر تلف کردیاگیا موقع پر ایک قصاب گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا بھاگنے میں کامیاب ہوگیا تھانہ سمہ سٹہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

گوشت تلف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -