ملتان:ڈکیتی‘چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

ملتان:ڈکیتی‘چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں مین شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے غفور کالونی شہزاد ربانی سے دو مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی48ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے سوئی گیس روڑ محمد ریاض سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سمیت نقدی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

و موبائل لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے ڈیہڑ چوک شاہ زیب ودیگر دوستوں کے سات موبائل بیگ میں موجود نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر مالیت1لاکھ80ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ الپہ کے علاقے بستی سندیلہ عبدالوحید سے دو مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل سمیت موٹرسائیکل مالیت 93ہزار لیگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے شاہ قادری والا عرفان علی کیگھر سے ایل سی ڈی ودیگر سامان مالیت95ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی عرفان محمود کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشت کے علاقے عفان احمد جبکہ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے منظورہ آباد امتیاز لیاقت کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔جبکہتھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، پولیس بے بس نظر ا?نے لگی۔ 24 گھنٹوں میں ڈکیتی کی دو وارداتیں، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئیں۔ علاقہ مکینوں نے ناقص حکمت عملی پر ایس ایچ او اکرم سورو کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقوں میں مسلح ڈاکووں کے الگ الگ گروپ وارداتوں میں مصروف ہیں۔ مسلح ڈاکوؤں نے نجی فوڈ کمپنی کے فوڈ ڈلیوری ملازم سے ڈکیتی کی واردات کی ملزمان فوڈ کمپنی کے ملازم شہزاد سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری واردات بھی تھانہ شاہ رکن عالم کے ہی علاقے میں قریشی میڈیکل سٹور پر ہوئی چار مسلح ڈاکوووں سٹور مالک عزیز قریشی سے چالیس ہزار روپے نقدی اور دو موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔دونوں واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، جس میں ڈاکوووں کو ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -