لاک ڈاؤن میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے‘ خاور علی شاہ

لاک ڈاؤن میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے‘ خاور علی شاہ

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)سمارٹ لاک ڈاؤن میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے،غفلت برتنے کے سنگین نتائج برآمد ہوئے تو حکومت کے پاس سخت رویہ اختیار کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا،ملکی سلامتی کے تحفظ اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں جاندار کردار نبھا تے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہیدوں پر پوری قوم کو فخر ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائش گاہ پر معززین علاقہ اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ عوام کو بھوک اور مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے کیاہے،جس کے لیے شہر یوں کو حکومتی اقدامات، سفارشات اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنا مکمل تعاون کرنا ہوگا تاکہ اس وباء کے سنگین نتائج سے محفوظ رہا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی سمیت مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ہمیشہ سرخرو ہونے کا عملی مظاہرہ کیا ہے،بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد ی کے واقعات انڈیا کی سازشوں کا نتیجہ ہے،جس کامقصد پاکستان میں ایک منظم منصوبے تحت ایسی کاروائیاں کراکے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونیوالے بھارتی ظلم وستم سے ہٹانا ہے۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -