ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش‘آسمانی بجلی گرنے سے 2جاں بحق
ملتان،چوٹی زیریں،کوٹ چھٹہ (نیوز رپورٹر، نامہ نگار ) ملتان سمیت مختلف شہروں میں شدید بارش سے جل تھل ہوگیا۔نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوگیابیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ چوٹی زیریں میں شدید بارش اور زالہ باری آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
جاں بحق ہوگئے۔ چوٹی زیریں میں شدید آندھی بارش اور ذالہ باری ہوئی جیک چوٹی زیریں قبرستان روڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے موٹر سائیکل سوار رشید احمد بزدار اور اسکا کزن سیف اللہ جاں بحق ہو گئے۔
آسمانی بجلی