پنجاب:تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کھولنے کا حکم

  پنجاب:تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کھولنے کا حکم

  

ملتان (نیوز رپورٹر) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کو کھولنے کا حکم دے دیا۔پولیس خدمت مراکز سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سمیت ایک درجن سے زائد سہولیات باآسانی حاصل کرسکیں گے۔آئی جی آفس کی جانب سے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خدمت مرکز کھولنے کے متعلق مراسلہ بھجوادیا گیا۔جسکے مطابق شہریوں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کیلئے 12مئی سے صوبہ بھر میں خدمت مراکز کھولے جائیں۔جاری شدہ ایس او پیز کے مطابق کام کرتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔کورونا وبا کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظرصوبہ بھر میں پولیس خدمت مراکز 16مارچ کو بند کر دئیے گئے تھے۔

مراکز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -