ہم سب جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہیں‘ نذیر خان بلوچ

        ہم سب جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہیں‘ نذیر خان بلوچ

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سپیشل ایجوکیشن نذیر خان بلوچ نے کہا ہے کہ اہلیان لودھراں ضلع لودھراں کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کروانے پر جہانگیر(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

خان ترین کے بے حد مشکور ہیں۔جہانگیر ترین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی درخواست کرکے یہ منصوبے منظور کروائے ہیں جس پر ہم انہیں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نذیر خان بلوچ نے مزید کہا کہ ہم جہانگیر خان ترین کی قیادت میں متحد ہیں اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی قیادت میں ضلع لودھراں کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

نزیر بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -