قتل مقدمہ: ملزم کی ضمانت منظور‘ رہا کرنے کا حکم

  قتل مقدمہ: ملزم کی ضمانت منظور‘ رہا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان کے ڈویثرن بینچ نے ایک شخص کو قتل کرنے کے مقدمہ میں دو سال کی سزا پانے والے ملزم کو دو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

ہیں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم ثناء اللّٰہ نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ محمد پور تحصیل جام پور ضلع راجن پور نے شہری شکیل کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر زخمی کرنے کا مقدمہ جب کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزم عمر کو سزائے موت سنائی تھی چونکہ اس نے مقتول کے سینے پر فائر کیا تھا۔ ملزم آٹھ ماہ سے جیل میں قید ہے اور مستقبل قریب میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں اس لیے سیشن کورٹ جامپور کے احکامات معطل کرتے ہوئے سزا ختم کی جائے۔ مقدمہ میں یہ الزام تھا کہ معمولی تنازعہ پر فائرنگ کی گئی جس سے مقتول جانبحق ہوا لیکن ملزم کی حد تک کلاشنکوف کے بٹ مارکر مقتول کی ٹانگ زخمی کرنے کا الزام ہے اسلئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم عدالت نے کونسل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
رہائی