ہارون آباد:تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال میں دائیلسز نہ ہونے پر مریضوں لواحقین کا ایم ایس کیخلاف احتجاجی دھرنا

ہارون آباد:تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال میں دائیلسز نہ ہونے پر مریضوں لواحقین کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کی غفلت اور لاپرواہی کی ایک اور مثال منظر عام پر آگئی ڈائلسیز نہ ہونے پر مریضوں اور انکے لواحقین (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

نے احتجاج کیا،ایم ایس آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کی غفلت اور لاپرواہی کی ایک اور مثال منظر عام پر آگئی گردے کے مریضوں کا ڈائلسیز نہ ہونے پر انکا لواحقین کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف احتجاجی دھرنا، احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ ڈائلسیز وارڈ میں ادویات اور متعلقہ سامان نہ ہونے کا کہے کر پرچی تھمادی جاتی ہے اور باہر سے لانے کا کہا جاتا ہے جو کہ ظلم کے مترادف ہے غریب مریضوں کی مجبوری سے کھیلتے ہوئے مہنگی ادویات باہر سے منگوائیں جاتی ہیں مریضوں اور انکے لواحقین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت تمام متعلقہ ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد ڈاکٹر محمد نعیم عطاء کا کہنا ہے کہ ادویات کے حوالہ سے ٹینڈ ر ہوچکا ہے اور چند دنوں میں ادویات کی سپلائی ہمیں مل جائے گی اور ڈائیلسز یونٹ کو فراہم کردی جائیں گی۔
دھرنا