زرعی ترقی سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوسکتی ہے‘ سید فخر امام

  زرعی ترقی سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوسکتی ہے‘ سید فخر امام

  

ملتان (سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر خوراک و پیدوار سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوی ہے بعض اوقات عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے حکومت کو سخت اقدامات کرنے پڑتے ہیں کرونا وائرس کیوجہ سے پوری(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

دنیا متاثر ہوی ہے اس وبا کے خاتمے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے کرونا وائرس کے خلاف حکومت اور عوام مشترکہ جنگ لڑ رہے ہیں شہری اس وبا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہ کر زمہ داری کا مظاہرہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے چیرمین و سربراہ ملک برادری ملک محمد یوسف سے ملاقات کے دوران کیا سید فخرامام شاہ نے کہا کہ زراعت کی ترقی سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں آٹا چینی کا کوئی بحران نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیساتھ ساتھ اشیائخوردونوش پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے یوٹیلٹی سٹورز پر تمام اشیائضروریہ مناسبت قیمت پر عوام حاصل کر رہے ہیں۔

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -