محکمہ بلدیات: تمام سرکاری کاغذات آن لائن کرنیکا سلسلہ شروع
ملتان (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات میں سیکورٹی کے پیش نظر تمام سرکاری کاغذات، ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت دیگر کاغذات آن لائن کرنے پر کام شروع کردیا ہے، اس ضمن میں نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے مابین تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ محکمہ (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
بلدیات نے سیکورٹی کیلئے جاب، ٹرانسفر لیٹر سمیت مختلف سرکاری ڈاکومنٹس پر کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کررکھا ہے۔پیدائش سمیت تمام سرٹیفیکیٹس پر بھی کیو آر کوڈنگ سسٹم کا آغاز کر رہے ہیں۔کیو آر کوڈنگ سسٹم سے ڈاکومنٹس کی اصل سے متعلق فوری تصدیق ہو سکے گی۔بلدیہ آن لائن ایپ کے زریعے پنجاب میں کمیونٹی کو ایمپاور کرکے سروس ڈلیوری چاہتے ہیں۔محکمہ بلدیات پنجاب اور نادرا کے مابین ایم او یو کر رہے ہیں۔ایپ پر سٹاف کی ٹریننگ کے سیشن منعقد کئے جا رہے ہیں۔تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔
سلسلہ