ان لینڈ ریونیو کا کچاکھوہ میں بڑا آپریشن‘4کروڑ مالیتی سگریٹ برآمد

  ان لینڈ ریونیو کا کچاکھوہ میں بڑا آپریشن‘4کروڑ مالیتی سگریٹ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال(نیوز رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن(ان لینڈ ریونیو)نے ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا چھاپہ مار کر 4 کروڑ روپے مالیت کی سگریٹ قبضے میں لے لی ہیں۔ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران کچاکھوہ میں خفیہ(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

گودام سے سگریٹ سے بھرے 4 ٹرک برآمد ہو گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر آئی اینڈ آئی (ان لینڈ ریونیو) ملتان کے ڈائریکٹرزبیربلال نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف خانیوال کے علاقے کچاکھوہ میں ایک بڑا آپریشن کیا۔ حکام کے مطابق چھاپے سے قبل سگریٹ کے خفیہ گودام کی کئی دنوں تک ریکی کی گئی۔ اس کے بعد مقامی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ حمید اللہ نامی شخص کیخفیہ گودام پر چھاپہ مار کر مقامی برانڈز کی 1200 کاٹن سگریٹ برآمد کر لیے گئے جن کی مالیت اور ڈیوٹیز کا تخمینہ چار کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔آئی اینڈ آئی ٹیم نے سگریٹ سے بھرے چار ٹرک گودام سے آفس منتقل کردیئے ہیں اور چھاپہ سے متعلق رپورٹ تیار کرکے ایف بی آر روانہ کر دی گئی ہے۔ادھر کسٹم اینٹی سمگلنگ نے مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کے غیرملکی ٹائرز،گھٹکا،ایل ای ڈیز،تال یسمیت متعدد نان کسٹم پیڈسامان قبضے میں لیکر ضبط کرلیاہے۔ملتان کسٹم کلکٹریٹ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اینٹی سمگلنگ آپریشنز تیز کرتے ہوئے سملگلنگ کی روک تھام شروع کردی ہے۔کلکٹر منیزہ مجید نے ملتان کسٹم کا چارج سنبھالتے ہی اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کو خطے میں روکنے کے لیے سختی سے کارروائیوں کی ہدایت جاری کردی ہے اس سلسلے میں اینٹی سمگلنگ ملتان انسپکٹرعبدالصمد نیکارروائی کرتے ہوئے 9000 کلوگرام چھالیاں قبضے میں لے لی۔پکڑی گئی چھالیاں ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کی ہیں۔ کسٹم ٹیموں نے فیصل آباد میں چھ ویلر ٹرک سے ایک کروڑ80 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ 280 ایل ای ڈیزبرآمد کرلی ہیں۔کسٹم ٹیموں نے 9 لاکھ روپے مالیت کیملتان بائی پاس سے 12 ایچ ٹی وی ٹائرزقبضے میں لے لیے جبکہ ایایس اوساہیوال نے کارروائی کرتے ہوئے3288تالے برآمد کرلیے پکڑے گئے تالوں کی مالیت 22 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
برآمد