ملتان اور گردونواح میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت ہونیکا انکشاف

  ملتان اور گردونواح میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت ہونیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت جاری‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایک چکن شاپ سیل کردی‘100کلو مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا‘ ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر کریانہ سٹور سربمہر‘ 315فوڈ یونٹس کو نوٹس‘34کو جرمانے عائد کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان میں واقع حبیب فوڈز ((بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

سٹوریج ایریا) کو ناقابلِ سراغ اجزاء ، نان گریڈ فوڈ کلر کے استعمال، تیار مصنوعات کی لیبلنگ نہ ہونے اور صفائی کے ناقص نظام پر سیل کیا گیا۔ اسی طرح ملتان میں مزید کارروائی کرتے ہوئے نیو واحد چکن شاپ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،فریزر میں بدبودار گوشت موجود ہونے،گوشت کی رنگت تبدیل ہونے،مردہ مرغیوں کاگوشت پائے جانے،شاپ میں مکھیوں کی بہتات ہونے،ورکرز ک میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے سیل کیا گیا‘100کلو گرام مضر صحت گوشت بھی تلف کر دیا گیاجبکہ راجن پور میں واقع نوید کریانہ سٹور سابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے، ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت، زائدالمیعاد جوس کی فروخت کرنے، زمینی سطح تک سٹوریج اور مکڑی کے جالے پائے جانے پر سیل کر دی گئی۔مزید برآں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 114فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور106ووارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 145 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور 132 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 97شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے 77 فوڈ پوائنٹس کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 06فوڈپوائنٹس کو 13,000 روپے، بہاولپور ڈویژن میں 12 شاپس کو 46,500 روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 16 فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر 65,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح دوران کارروائی انسپیکشن کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 100 کلو ملاوٹی مصالحہ جات، 20 شوگرسرپ، 70لیٹر ناقص دودھ،05کلو نمک اور دیگر ایکسپائر، غیر معیاری خوراک کوتلف کیا گیا۔
گوشت فروخت